بھٹکل:2/جولائی (ایس اؤنیوز)ماولی گرام پنچایت 1 کے گرام پنچایت ترقی افسر کے طورپر خدمات انجام دینے کے بعد وظیفہ پائے ایس بی ہتی کو پنچایت ممبران اور عملے نے تہنیت کرتے ہوئے وداع کیا۔
پنچایت صدر منگلا ایشور نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ تہنیت قبول کرنے کے بعد ایس بی ہتی نے محکمہ میں انجام دئیے گئے تجربات کو پیش کیا ۔ نائب صدر صغرا شمس الدین شیخ ، ممبران کرشنا جٹپا نائک، گنپتی داس نائک، جٹپا سومیا نائک، ایشور بھئیرا نائک، کمار بلیندر نائک ، عبدالجبار حاجی بڈن ، گنیش منجپا نائک، موہن رام نائک، ماولی -2کے ترقی افسر ماروتی دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔ ماولی -1کے کلرک لوکیشور گونڈ نے استقبال کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔